گیا:بہار کے گیا ضلع میں پولیس نے ایک پرائیویٹ فینانس کمپنی کے ملازم سے لوٹ معاملے میں پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش بھارتی نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ 11 مئی کو ضلع کے روشن گنج تھانہ علاقہ باشندہ سدھارتھ کمار کے ساتھ گروا تھانے کے منڈا پہاڑی کے قریب لوٹ پاٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ بدمعاشوں نے سدھارتھ کمار سے 1 لاکھ 26 ہزار 530 روپے لوٹ لیے۔ سدھارتھ کمار ایک پرائیویٹ فینانس کمپنی کے اورنگ آباد ضلع کی مدن پور برانچ میں کام کرتے ہیں۔ جب وہ کمپنی کی رقم کلیکشن کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے تو بدمعاشوں نے انہیں زدو کوب کر کے بیگ میں رکھی رقم لوٹ لی۔ بھارتی نے بتایا کہ گروا تھانہ علاقے سے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور لوٹ کے 12 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں، ساتھ ہی تین موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Robbery Case in Gonda گونڈہ میں کرانہ کاروباری سے لوٹ پاٹ کرنے والے چار بدمعاش گرفتار