اردو

urdu

ETV Bharat / state

خصوصی مہم میں 47 بدمعاش گرفتار - 47 gangsters running away were arrested

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں بدمعاشوں کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم میں پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر 47 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

خصوصی مہم میں 47 بدمعاش گرفتار
خصوصی مہم میں 47 بدمعاش گرفتار

By

Published : Feb 21, 2020, 9:57 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:56 AM IST

سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بتایا کہ 'مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے کئی معاملوں میں فرار چل رہے 47 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس میں متعدد خونخوار ملزم بھی شامل ہیں۔'

ان بدمعاشوں کے پاس سے دو اسلحہ اور کچھ کارتوس ملے ہیں۔ اس کے علاوہ کثیر مقدار میں انگریزی شراب بھی ضبط کی گئی ہے۔

بھارتی نے بتایا کہ اس دوران مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس نے 30 غیر ضمانتی اور 22 ضمانتی وارٹیوں پر عمل آوری کی گئی ہے جبکہ قرقی کے سات معاملوں کا نپٹارہ کیا گیا ہے۔

ضلع کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور سے چل رہی 732 گاڑیوں کی جانچ کی گئی اور اس دوران بغیر کاغذات والے 108 سے معاوضہ کے طور پر کل ایک لاکھ 13 ہزار تین سو روپے رقم کی وصولی کی گئی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details