اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاڑی چیکنگ کے دوران 45 لیٹر شراب برآمد - منگن رویداس سے ہوئی ہے

بہار میں شراب بندی کے بعد بھی آئے دن شراب کاروباری پکڑے جاتے ہیں۔

گاڑی چیکنگ کے دوران 45 لیٹر شراب برآمد

By

Published : Oct 26, 2019, 11:38 AM IST

ریاست بہار میں کٹیہار ضلع کے بارسوئی تھانہ علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ٹنی ڈگی کے راستے سالیمار جانے والی سڑک پر مغربی بنگال نمبر ہنڈئی ایکسنٹ سے 45 لیٹر ملکی اور غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک شراب کاروباری کو گرفتار کیا۔

تھانہ افسر کے مطابق گرفتار اسمگلر کی شناخت منگن رویداس سے ہوئی ہے جس کو پولیس نے گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔
وہیں دوسرا معاملہ بارسوئی علاقے کے سودھانی او پی ایریا آلے پور گاؤں کا ہے جہاں 4 دن پہلے اجے کمار شاہ کے موبائل دوکان میں بدمعاشوں نے چوری کے واقعے کو انجام دیا ۔

گاڑی چیکنگ کے دوران 45 لیٹر شراب برآمد۔ویڈیو

واقعے کے بعد دکاندار اجے کمار نے سدھانی او پی پولیس تھانہ میں درخواست دے کر معاملے کی جانکاری دی جس کے بعد پولیس نے متاثرہ شخص کی تفتیش پر آج مبائل کے ساتھ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس افسر پنکج کمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں گرفتار نوجوان کا نام اختر عرف نورسید ہے جس کے پاس سے پولیس نے کل 12 موبائل اور 5 بیٹری برآمد کیا ہے اس واقعے میں ملوث دیگر بدمعاشوں کی بھی تلاش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details