اردو

urdu

پٹنہ میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری

By

Published : May 26, 2020, 9:53 PM IST

پٹنہ میں گرمی کا قہر جاری ہے، آج تیسرے روز بھی پٹنہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری درج کیا گیا۔

پٹنہ میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری
پٹنہ میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری

تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ پریشان رہیں۔ ابھی بادل چھا گئے ہیں۔ شام میں موسم میں تبدیلی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کل تک بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ بنگال سے آنے والی مشرقی ہواؤں کی وجہ نمی بڑھ گئی ہے۔ صبح میں نمی 82 فیصد تھی جو شام کے وقت تقریباً 65 فیصد رہی۔

پٹنہ میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری

ریاست کے دوسرے شہروں میں بھی گرمی سے لوگ بدحال رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گیا میں گرمی نے گزشتہ 4 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کچھ حصوں کو چھوڑ کر پوری ریاست میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 3سے 6 ڈگری کا اضافہ درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر رات یا صبحِ تک ریاست کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش ہونے کےامکانات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details