اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ میں تین بجے تک 40 فیصد ووٹنگ ہوئی - کنسی گاؤں کے پولنگ مراکز پر تین بجے کے آس پاس کم ووٹرز نظر آئے

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دلیپ بھگت نے کہا کہ یہاں کی 75 فیصد عوام عظیم اتحاد کے حق میں ووٹ کر رہی ہے اس بار عظیم اتحاد کو 200 سے زیادہ سیٹ حاصل ہوگی اور سرکار بنے گی۔

دربھنگہ میں تین بجے تک 40 فیصد ووٹنگ ہوئی
دربھنگہ میں تین بجے تک 40 فیصد ووٹنگ ہوئی

By

Published : Nov 7, 2020, 5:21 PM IST

ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2020 میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے آج بروز سنیچر 07 نومبر کو صبح سات بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ جاری ہے جو شام کے 06 بجے تک جاری رہے گی۔

دربھنگہ میں تین بجے تک 40 فیصد ووٹنگ ہوئی

ضلع دربھنگہ کے بھی جن پانچ اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ شروع ہے اس میں بہادرپور اسمبلی حلقہ، جالے اسمبلی حلقہ ،کیوٹی اسمبلی حلقہ، دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ اور حیا گھاٹ اسمبلی حلقہ شامل ہے۔

ان پانچوں اسمبلی حلقہ میں کل 71 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں قید کر دیا جائے گا، دن کے تین بجے تک ضلع الیکشن آفیسر انچارج دربھنگہ کے مطابق 40 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے، وہیں اس دوران کئ پولنگ مراکز پر ووٹرز کی تعداد بہت کم نظر آئی۔


اسی کے پیش نظر دربھنگہ ضلع کے شہری اسمبلی حلقہ کے کنسی گاؤں کے پولنگ مراکز پر تین بجے کے آس پاس ووٹرز کی تعداد کم نظر آئی۔

اس دوران اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن نیاز احمد نے کہا کہ وہ ووٹ دینے آئے تھے، انہوں نے تبدیلی کے لئے ووٹ کیا ہے۔


وہیں اسی پولنگ مراکز پر اپنا ووٹ دینے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دلیپ بھگت نے کہا کہ یہاں کی 75 فیصد عوام عظیم اتحاد کے حق میں ووٹ کر رہی ہے اس بار عظیم اتحاد کو 200 سے زیادہ سیٹ حاصل ہوگی اور سرکار بنے گی۔

یہ تو وقت ہی بتائے گا دس نومبر کو کہ ان پانچوں اسمبلی حلقہ میں میدان میں کھڑے کل 71 امیدواروں میں سے کن کن کے سر پر رکن اسمبلی کا سہرہ بندھے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details