اردو

urdu

ETV Bharat / state

نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار - لڑکی گھر میں کھیل رہی تھی

ریاست بہار کے ضلع گیا کے بودھ گیا تھانہ علاقہ میں واقع کنہول پنچایت کے ایک گاؤں میں چار سالہ نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

By

Published : Nov 14, 2019, 8:17 AM IST

اطلاعات کے مطابق بچی اپنے نانہال میں تھی۔ ملزم نابالغ ہے اور متاثرہ کے گھر کے ہی قریب کا رہنے والا ہے۔بچی نے جنسی زیادتی کو لے کر اپنے گھر والوں کو بتایا تھا ۔


پولیس کے مطابق اس واقعے کے متعلق گھر والوں نے اس کی جانکاری بودھ گیا تھانہ کی پولیس کو دیا۔گھر والوں کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ' متاثرہ بچی کی ماں نے پولیس کو دیئے درخواست میں لکھا ہے کہ لڑکی گھر میں کھیل رہی تھی اسی دوران پڑوس کا نوجوان آیا اور بچی کو بھلا پھسلا کر اپنے گھر لے کر چلا گیا۔ملزم نے اپنے گھر میں جنسی زیادتی کے واقعہ کو انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیر بعد جب بچی گھر پہنچی تو ساری باتوں کی جانکاری گھر والوں کو دیا۔

بودھ گیا تھانہ انچارج موہن پرساد نے کہا کہ متاثرہ کی ماں کی تحریری شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا اور ساتھ ہی ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ فی الحال متاثرہ کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details