اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیتامڑھی: تالاب میں ڈوبنے سے چار لڑکیوں کی موت - برگانیہ میں ڈوبنے سے موت

پہلا واقعہ سیتامڑھی کے برگانیہ کا ہے، جہاں لال بکیہ ندی میں ڈوبنے سے دو بہنوں کی موت ہوگئی۔ وہیں دوسرا واقعہ سورسنڈ کا ہے۔ جہاں ڈوبنے سے دو بچیوں نے دم توڑ دیا۔

سیتامڑھی: تالاب میں ڈوبنے سے چار لڑکیوں کی موت
سیتامڑھی: تالاب میں ڈوبنے سے چار لڑکیوں کی موت

By

Published : May 19, 2020, 4:16 PM IST

ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی میں دو الگ الگ واقعات میں 4 لڑکیوں کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

پہلا واقعہ سیتامڑھی کے برگانیہ کا ہے۔ جہاں لال بکیہ ندی میں ڈوبنے سے دو بہنوں کی موت ہوگئی۔ وہیں دوسرا واقعہ سورسنڈ کا ہے۔ جہاں ڈوبنے سے دو بچیوں نے دم توڑ دیا۔

اطلاع ملنے پر بیرگانیہ اور سورسنڈ میں افراتفری پھیل گئی۔

آر جے ڈی کے سینئر رہنما محمد جلال الدین خان نے چار لڑکیوں کی موت پر ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

جلال الدین نے کہا کہ 'وہ اس سلسلے میں ڈی ایم ابھیلاشہ کماری شرما سے ملاقات کریں گے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے قدرتی آفت کے باعث ہونے والے موت پر ملنے والے 4 لاکھ روپے اہل خانہ کو دینے کا مطالبہ کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details