بہار کے بھاگلپور ضلع میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے مد نظر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت پولیس نے 38 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے اتوار کو یہاں بتایا 'اس مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی معاملوں میں فرار چل رہے 38 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں کئی شاطر بدمعاش بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو چار پہیا گاڑیوں سے کثیر مقدار میں انگریزی شراب اور دیسی شراب بھی برآمد کی گئی ہے'۔