ریاست بہار کے ضلع کٹیہار میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی۔ موقع پر پہنچی والی پولیس نے لعش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال بھیج دیا اور اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایک ہی خاندان کے تین افراد نے کی خودکشی دراصل یہ واقعہ ضلع کے مفصیل علاقے کے میڈیکل کالج کے قریب کی ہے۔ جہاں ایک کمرے میں تین افراد کی لاش پھندے سے لٹکا ہوا ملا۔
ہلاک ہونے والوں میں منیش جھا 35 برس، وبھا جھا 28 برس اور بابو 10 برس بتائے جا رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں شوہر، بیوی اور بیٹا شامل ہیں۔
بتایا جا رہا کہ دیر صبح تک گھر والے کمرے سے باہر نہیں نکلے تو مقامی لوگوں کو شک ہوا۔ جس کے بعد لوگوں نے مقامی پولیس کو اسکی اطلاع دی۔
جب پولیس موقع پر پہنچی اور اندر جاکر دیکھا تو تین لاشے پھندے سے لٹکتی ملی۔
کنبہ پردیپ کمار جھا نے بتایا کہ 'گزشتہ روز سے منیش قرض کے بوجھ تلے دب رہا تھا۔ منیش نے بہت سے کاروبار کیے لیکن بد قسمتی سے کبھی کامیاب نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔'
مفصیل پولیس اسٹیشن نرمل کمار یادویندو نے بتایا کہ 'پولیس نے لعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کٹیہار صدر ہسپتال بھج دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔