ایک خاتون جو کیمور کی ہی رہنے والی ہے اور تین دیگر افراد میں دو ضلع مونگیر اور ایک ضلع لکھی سرائے کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ وہیں ایک کو نقل کرتے ہوئے بھی پکڑا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کیمور کے بھبھوا میں سپاہی چین پریشد کے ذریعے سپاہی بھرتی کا آج تحریری امتحان تھا،جس کے لیے 14 مراکز بنائے گئے تھے۔جس میں 12،186 طلبا نے امتحان دیا۔
کیمور: سپاہی بھرتی امتحان کے دوران 3 افراد گرفتار امتحان کے دوران شہر کے ٹاٶن ہائی اسکول میں سندیپ کمار ولد گووردھن سنگھ۔لکھمن پور ضلع مونگیر۔نتیا نند سنگھ ولد گنوری پرساد تارا پور ضلع مونگیر۔کو دوسرے کے نام پر امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
وہیں بھوپیش گپت ڈگری کالج میں رامکمار رام ولد راجکپور گنگنیا ضلع بھاگلپور کو گرفتار کیا گیا۔ بھبھوا کے ہی اداسی دیوی ہائی اسکول میں کیمور کے موٹھانی کی رہنے والی سومن کماری کو گرفتار کیا گیا جو اپنی بہن رویتا کماری کے جگہ پر امتحان دے رہی تھی۔