گیا ہوائی اڈے سے دونوں طیارے اپنے باشندوں کو لیکر ینگور اور منڈالے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے گے۔
ریاست بہار کے بودھ گیا مہابودھی مندر سمیت بودھیسٹ سرکٹ کی زیارت وتفریح کے لیے آئے میانمار کے شہری لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے ، جنہیں میانمار کی حکومت نے آج اپنے باشندوں کولانے کے لیے دوطیارے گیاہوائی اڈے پر بھیجے ہیں۔
پہلا طیارہ ایک بجکر پچاس منٹ پر اور دوسراطیارہ دوبج کرپانچ منٹ پر پہنچا، یہ دونوں طیارے ایک ایک گھنٹے کے وقفے پر گیا ہوائی اڈے سے پرواز کیے ۔جس میں دونوں طیارے سے 281 میانمار کے شہری اپنے وطن واپس ہورہے ہیں ۔
میانمار کے 281 شہری گیا ہوائی اڈے سے اپنے آبائی وطن روانہ بھارتی حکومت سے میانمار کی حکومت نے اپنے باشندوں کو واپس لے جانے کی اجازت مانگی تھی ، منظوری ملنے کے بعد آج دوطیارے گیا ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں ۔میانمار کے باشندے بہاراور یوپی کے بودھیسٹ سرکٹ گھومنے آئے تھے ۔جس میں گیا کے بودھ گیا اور نالندہ ، راجگیر ، بنارس ، کاشی وغیرہ سمیت کئی مقامات پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔
ایئرپورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایاکہ لاک ڈاؤن میں پھنسے میانمار کے باشندوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جارہا ہے کیونکہ بھارت سرکار سے انہیں خصوصی منظوری ملی ہے ، لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی میانمار کی حکومت انہیں واپس لے جانے کے لیے بھارت سرکار کے رابطے میں تھی اور تمام قانونی امور پرعمل کرنے کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
گیا سے باہر جن بودھیسٹ سرکٹ میں میانمار کے باشندے پھنسے تھے انہیں کل شام میں گیا لایاگیا تھا ، ان کی محکمہ ہیلتھ کی طرف سے اسکریننگ کی گئی تھی ، آج گیا ہوائی اڈے پر بھی اسکریننگ کی جارہی ہے ، جن کے اندر کورونا کے کوئی علامات ظاہر ہوں گی انہیں گائڈ لائن کے تحت آگے کی کاروائی کی جائے گی، سفارتخانہ کے افراد بھی گیا ہوائی اڈے پر موجودہیں ۔