کورونا وباء کی وجہ کر پیدا ہوئی عجیب و غریب صورتحال کے باوجود زراعت سے متعلق سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
دھان کی فصل بوئی جا رہی ہے، حالاں کہ بہار کے 14 اضلاع میں سیلاب کی وجہ کر دھان کی فصل کونقصان ہوا ہے۔
سیلاب کی وجہ کر دھان کا بیج پوری طرح سے تباہ ہوگیا ہے۔
جب کہ کچھ اضلاع میں بارش کم ہونے کی وجہ کر مقررہ ہدف تک دھان بویا نہیں جا سکتا ہے۔
ریاست بہار کی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کی وجہ سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن میں زراعت سے متعلق سرگرمیوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔
ضلع گیا میں محکمہ زراعت کے وزیرڈاکٹر پریم کمارنے اس سلسلے میں افسران سے جائزہ میٹنگ کے بعد بتایا کہ لاک ڈاؤن میں جب گیہوں اور دیگر پکی ہوئی ربیع کی فصلوں کو کاٹنے کا چیلنج تھا ۔
اس وقت محکمہ زراعت اور غذائی اجناس کی کاوشوں سے ریاست میں 22 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر گندم کی فصل کی کٹائی کامیابی کے ساتھ ہوئی تھی۔
کورونا کا بحران ابھی کم نہیں ہوا ہے اور فی الحال اس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے۔
لہذا 16 جولائی سے بہار میں لاک ڈاون جاری ہے۔
ایسی صورتحال میں کورونا سے بچاتے ہوئے خریف کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کاشتکاروں کے ساتھ حکومت تعاون کررہی ہے۔