اردو

urdu

ETV Bharat / state

بودھ گیا میں ایک ہی کنبہ کے 25 افراد کورونا مثبت - کورونا رپورٹ مثبت

ریاست بہار کے ضلع گیا کے بودھ گیا میں ایک ہی کنبہ کے 25 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں، سبھی کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد پورے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

بودھ گیا میں ایک ہی کنبہ کے پچیس افراد کورونا مثبت
بودھ گیا میں ایک ہی کنبہ کے پچیس افراد کورونا مثبت

By

Published : Jul 11, 2020, 9:27 AM IST

ضلع گیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بودھ گیا بلاک کے ایک گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تمام افراد کو آئیسو لیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، خاندان کے متعدد افراد پچھلے دنوں لوہر دگا جھارکھنڈ سے واپس آئے تھے۔ اس کے بعد گاؤں میں ہی ستائیسا " مُنڈن " کی تقریب ہوئی تھی۔ اس تقریب میں کچھ رشتہ دار بھی شریک ہوئے۔ ان میں سے کچھ لوگوں کی صحت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد ان کا کورونا کی جانچ کی گئی۔ جس میں ان سب کو کورونا مثبت پایا گیا۔

بودھ گیا سی ایچ سی انچارج منوج کمار نے بتایا کہ ''محکمہ صحت نے تحقیقات کے لیے 30 افراد کا نمونہ ارسال کیا تھا ۔ جن میں سے 25 افراد کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے ۔ محکمہ صحت ان سبھی کا نمونہ دوبارہ جانچ کے لئے پٹنہ بھیجے گا۔ اس طرح سے متعدد کورونا مریضوں کے اچانک ملنے کے بعد گاؤں کے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے۔''

واضح ہوکہ ضلع گیا میں کورونا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب تک تین سو سے زائد کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details