پٹنہ: بہار میں کورونا کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 247 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 2،26،916 ہوگئی ہے جبکہ صحتیابی کی شرح 96.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
بہار کے محکمہ صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 247 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے 1184 افراد کی موت ہوئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 614 متاثرہ افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 2،19،864 متاثرہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کی شرح 96.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی بھی 867 فعال مریض موجود ہیں۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 96،699 نمونوں کی جانچ کی گئی ہیں۔ اس طرح سے ریاست میں اب تک 1،28،69،405 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک 1184 کورونا سے متاثرہ افراد کی اموات ہوچکی ہے ۔