اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Milad Un Nabi 2022 سیرۃ النبیﷺ کوئز مقابلہ میں 242 طلبہ و طالبات کو اعزاز و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

انجمن اسلامیہ ہال کے ذمہ دار کے مطابق سال میں ایک بار ربیع الاول کی کسی تاریخ کو سیرۃ النبیﷺ کا پروگرام بھی منعقد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت جلسہ سیرۃ النبیﷺ منعقد ہوا، جس میں امارت شرعیہ، ادارہ شرعیہ، خانقاہ مجیبیہ اور خانقاہ منعمیہ کے علماء کرام شریک ہوئے اور سامعین کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ اور تعلیمات سے روشناس کرایا۔ Sirat-ul-Nabi Quiz Competition held in Patna

سیرۃ النبیﷺ کوئز مقابلہ
سیرۃ النبیﷺ کوئز مقابلہ

By

Published : Oct 21, 2022, 8:16 AM IST

Updated : Oct 21, 2022, 11:24 AM IST

پٹنہ: بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے زیر اہتمام اشوک راج پتھ واقع انجمن اسلامیہ ہال کے وسیع ہال میں "جلسہ سیرت النبیﷺ و تقسیم انعامات" منعقد ہوا جس میں ایک سو سے زائد اسکولز و مدارس کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسکولز و مدارس کے طلبہ و طالبات کے درمیان سیرت النبیﷺ مضمون نویسی، نعت گوئی، قرآت اور تقریری مسابقہ کرائے گئے جس میں ہر ایک زمرے سے اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سمیت دیگر 242 طلباء کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم کو 10 ہزار، دوم والے کو 7,500 ہزار اور سوم والے کو 5 ہزار کا انعام دیا گیا۔ ساتھ ہی دیگر طلبہ کو میڈل و کپڑے دیے گئے۔ Sirat-ul-Nabi Quiz Competition held in Patna

سیرۃ النبیﷺ کوئز مقابلہ



انجمن اسلامیہ ہال کے ذمہ دار کے مطابق سال میں ایک بار ربیع الاول کے کسی تاریخ کو سیرۃ النبیﷺ کا پروگرام بھی منعقد کیا جاتا ہے، اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت جلسہ سیرۃ النبیﷺ منعقد ہوا، جس میں امارت شرعیہ، ادارہ شرعیہ، خانقاہ مجیبیہ اور خانقاہ منعمیہ کے علماء کرام شریک ہوئے، اور ہال میں موجود سامعین کے درمیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات سے روشناس کرایا۔

امارت شرعیہ کے صدر مفتی مولانا سہیل قاسمی نے کہا کہ سیرۃ النبیﷺ کا اجلاس ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم یہ عہد کریں کے آنے والی ہماری زندگی احکام خدا وندی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر گزرے گی. مفتی شکیل احمد قاسمی نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے نونہالوں کے درمیان اس طرح کی محفل آراستہ کر کے انہیں نبیﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرائیں، یہ عمر ان کے سیکھنے کی ہے اور اس عمر میں جو باتیں ان کے ذہن پر نقش کریں گی وہی تادم حیات رہے گی۔


مزید پڑھیں:Sirat ul Nabi Conference مدرسہ ترتیل القرآن گیا کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام

خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ شمیم احمد منعمی نے کہا کہ سنی وقف بورڈ آئندہ سال سے اس پروگرام میں ان غیر مسلم طلبہ و طالبات کو بھی مدعو کرے گی تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے بلاتفریق سبھی واقف ہو سکیں. اس پروگرام کا مقصد ہی ہے کہ نبیﷺ کے احکام اور ان کے سبق آموز زندگی کو برادران وطن تک بھی پہنچائی جائے اور انہیں بھی ایسی محفلوں میں شریک کیا جائے۔ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاداللہ نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے بورڈ کے ذریعہ اس طرح کا پروگرام منعقد کر رہا ہے، درمیان میں کورونا وبا کی وجہ سے پروگرام نہیں ہو سکا تھا مگر اب پابندی سے روایت کے مطابق ہر سال پروگرام ہوگا. پروگرام کی نظامت ڈاکٹر نورالسلام ندوی نے کی۔

Last Updated : Oct 21, 2022, 11:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details