پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ منسا ٹولہ باشندہ اختر میاں کے بیٹے خالد (24 ) کو سنیچر کو اس کے دو تین دوست گھر سے بلاکر اپنے ساتھ لے گئے۔
دیر رات تک جب خالد گھر واپس نہیں لوٹا تو اہل خانہ نے اس کی تلاش وجستجو شروع کی۔
خالد کی کئی ٹکروں میں کٹی لاش صبح ایک بوری سے ملی۔
اس کے بعد معاملے کی اطلاع مقامی تھانہ کو دی گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری میڈیکل کالج ( جی ایم سی ایچ ) بیتیا بھیج دی۔