اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی سینکڑوں آسامیاں خالی - اساتذہ کے 2300 آسامیاں خالی

ریاست بہار کے ارریہ ضلع میں پرائمری اسکولوں کے 2300 آسامیاں خالی ہیں، خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے محکمہ تعلیم نے پہلے تو 18 ستمبر سے خالی آسامیوں کے تحت درخواست پرُ کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔

پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کے 2300 آسامیاں خالی

By

Published : Oct 16, 2019, 10:28 PM IST

درخواست لینے کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد جب محکمہ تعلیم نے جائزہ لیا تو معلوم ہوا ریاست کے کئی اضلاع میں روسٹر شائع ہی نہیں ہوا تھا، اس وجہ سے محکمہ نے درخواست جمع کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا۔

نئی تاریخ کے مطابق پرائمری اساتذہ کے عہدے کے لئے بلاک، پنچایت اور نگر اکائی میں 10 اکتوبر سے لیکر 9 نومبر تک درخواست جمع کرنے کی تاریخ متعین کی گئی.

اگر سابقہ تاریخ کے حساب سے ہی دیکھا جائے تو ارریہ ضلع کا محکمہ تعلیم نے ایک مہینے بعد بھی روسٹر جاری کیا ہے اور نہ ضلع میں کس بلاک یا پنچایت میں کتنی آسامیاں خالی ہے اس کی فہرست جاری کی ہے۔ اس وجہ سے امیدوار ضلع کے تعلیمی دفتر کا چکر لگا لگا کر پریشان ہے۔ حالانکہ ضلع کلکٹر نے بھی روسٹر جاری کرنے کو لیکر سخت ہدایت دی تھی باوجود اس کے روسٹر اب تک جاری نہیں ہو سکا ہے۔

پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کے 2300 آسامیاں خالی

بتایا جاتا ہے ضلع محکمہ تعلیم کے دفتر میں روسٹر بنانے کا کام کسی کو آتا ہی نہیں ہے اس لیے دوسرے دفتر سے کچھ جانکاروں کی مدد لی جا رہی ہے. اس بابت آج ضلع کے کئی امیدواروں نے ضلع تعلیمی آفیسر اشوک کمار مشرا سے ملاقات کی اور اب تک روسٹر شائع نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی

ضلع تعلیمی آفیسر اشوک کمار مشرا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک دو دنوں میں روسٹر کا کام ختم ہو جائے گا جس کے لئے کام مسلسل جاری ہے، امیدواروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہم لوگ اتوار کو بھی کام کر رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب ڈی ای او سے ملاقات کرنے پہنچے امیدوار امیدوار ظفر عالم کہتے ہیں کہ ہم لوگ دفتر کا چکر لگاتے لگاتے پریشان ہو گئے ہیں، دو مہینے بعد بھی روسٹر کا پتہ نہیں جس وجہ سے ہم لوگ اہلیت رکھتے ہوئے درخواست نہیں دے پا رہے ہیں. ضلع میں تقریباً پانچ سے چھ سو امیدوار پریشان حال ہے مگر محکمہ تعلیم کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details