سمستی پور سے یہاں موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے روسڑا تھانہ علاقہ کے بٹہا گاﺅں میں بجلی گرنے سے 12 برس کے دیپک کمار، نو برس کے سونو کمار، اور 28 برس کے رودل پاسوان کی موت کی خبر ہے۔
وہیں مسری گھراری تھانہ علاقہ کے لاٹ بسے پورا گاﺅں میں بھی بجلی گرنے کے واقعے میں دو برس کے انکت کمار کی موت ہوگئی۔
اسی طرح مفصل تھانہ علاقہ کے بھوئی دھارا گاﺅں میں بجلی گرنے سے 32 برس کے سریش مہتو اور پوسا تھانہ علاقہ کے مور سانڈ گاﺅں میں کسان 77 برس کے رام پڑتاپ مہتو کی بھی موت ہوگئی ہے۔
پٹنہ کے دلہن بازار تھانہ علاقہ میں بجلی کے تین، تین مختلف واقعات میں پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
بہار میں سمستی پور، پٹنہ، مشرقی چمپارن، کٹیہار اور شیوہر میں 21 لوگوں کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی ہے سرکونا گاﺅں میں بجلی گرنے سے 59 برس کے جھن جھن یادو اور 29 برس کے مکیش یادو کی موت ہوگئی۔
اسی طرح جی آئی ڈی گاﺅں میں بجلی گرنے سے 21 برس کے رانی دیوی اور 55 برس کی سولوچنا دیوی کی موت ہوگئی، وہیں سورم پور گاﺅں میں آسمانی بجلی سے 15 برس کی نیتو کماری کی بھی موت ہوگئی۔
موتیہاری سے موصولہ اطلاع کے مطابق مشرقی چمپارن ضلع کے بنجریا تھانہ علاقہ کے اجگروا گاﺅں میں بجلی گرنے سے وجے سہنی کے 17 برس کے بیٹے سنجے کمار کی موت ہوگئی۔
وہیں پتاہی تھانہ علاقہ کے پرسونی کپور گاﺅں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے راج کمار سہنی کی 30 برس کی اہلیہ انیتا دیوی کی موت ہوگئی ہے۔
مسری گھراری تھانہ علاقہ کے لاٹ بسے پورا گاﺅں میں بھی بجلی گرنے کے واقعے میں دو برس کے انکت کمار کی موت ہوگئی اسی طرح بن کٹوا بلاک علاقہ کے کودرکٹ گاﺅں میں کھیت میں روپنی کررہے 42 برس کی گوری شنکر پاسوان کی بھی آسمانی بجلی سے موت ہوگئی۔
اسی ضمن میں آدا پور تھانہ علاقہ کے کٹ نیگوا گاﺅں میں آسمانی بجلی سے 35 برس کے منوج یادو کی بھی موت ہوگئی ہے۔
کٹیہار سے ملی جانکاری کے مطابق ضلع کے روتارا تھانہ علاقہ کے وینود پور گاﺅں میں آسمانی بجلی کے واقعے میں 45 برس کے سجنور خاتون، 35 سالہ رضیہ خاتون اور 35 سالہ متین کی موت ہوگئی۔
شیوہر سے موصولہ طلاع کے مطابق ضلع کے تریانی تھانہ علاقہ میں تریانی چھپرا گاﺅں کے رہنے والے 60 برس کے رام دیو پاسوان کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی
اسی طرح مادھو پور چھاتا گاﺅں کی رہنے والی 55 برس کی شیلا دیوی کھیت میں کام کررہی تھی تبھی آسمانی بجلی سے اس کی موت ہوگئی، وہیں لدورا گاﺅں میں آسمانی بجلی میں ڈھائی برس کی گڑیا کماری کی بھی موت ہوگئی ہے۔