محکمہ صحت نے منگل کو 29 اگست کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر 2078 نئے پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔ بہار میں آج بھی سب سے زیادہ 253 انفیکشن کے معاملے پٹنہ ضلع میں ملے ہیں۔ اس کے علاوہ ارریہ، بھاگلپور، مدھوبنی، سہرسہ اور پورنیہ میں سو سے زائد کووڈ۔19 کے نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مدھوبنی میں 116، سہرسہ میں 112، بھاگلپور میں 102، ارریہ میں 101 اور پورنیہ میں 100 نئے متاثرین ملے ہیں۔
بہار میں کورونا کے 2078 نئے معاملے سامنے آئے - ایک لاکھ 35 ہزار ہوگئی ہے
ریاست بہار میں گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر پٹنہ اور دیگر پانچ اضلاع میں سو سے زائد سمیت کل 2078 نئے پازیٹیو معاملے ملنے سے ریاست میں کووڈ۔19 کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیگو سرائے میں 89، مظفر پور میں 84، مشرقی چمپارن میں 80، بھوجپور میں 79، مغربی چمپارن میں 78، اورنگ آباد میں 64، سمستی پور میں 56، رہتاس میں 50، نالندہ میں 49، مدھے پورا میں 48، سارن میں 47، گیا، جہان آباد اور کٹیہار میں 46-46، سپول میں 42، گوپال گنج میں 40، ارول اور بانکا میں 33-33، جموئی اور کشن گنج میں 30-30، دربھنگہ میں 29، ویشالی میں 26، سیتامڑھی میں 24، مونگیر میں 23، بکسر اور شیخ پورا میں 18-18، سیوان میں 17، نوادہ اور کیمور میں 15-15، لکھی سرائے میں 14، کھگڑیا میں 12 اور شیوہر میں 11 افراد کورونا انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں۔
اسی طرح جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کے ایک شخص کا پٹنہ اور مغربی بنگال کے اتر دیناج پور کے ایک شخص کے سیمپل کی جانچ کشن گنج میں کی گئی ہے۔ ان دونوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔