بہار کے ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ بہار میں جلد ہی دو سو ہیلتھ ویلنسیس سنٹر کی نئی عمارت Health And Wellness Centers To Be Set Up In Bihar تعمیر ہوگی۔ اس ضمن میں 496 ہیلتھ اینڈ ویلنسیس سنٹروں کی نئی عمارت زیر تعمیر ہے۔ اب تک بہار میں 2328 سنٹر چلایا جا رہے ہے۔ جب ان سبھی سنٹروں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تب بہار میں ان کی تعداد 3024 ہو جائے گی، منگل پانڈے نے کہا کہ ہیلتھ سینٹر کھلنے سے دیہی علاقوں کی آبادی کو پہلے کے مقابلے علاج میں بہتر سہولتیں ملیں گی۔
وزیر صحت نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 3 زمروں میں یہ سینٹر چلائے جا رہے ہیں۔
اس میں صحت ذیلی 1181، اضافی پرائمری ہیلتھ سینٹر 1049 اور 98 شہری پرائمری ہیلتھ سینٹر شامل ہیں۔ یہاں بلڈ پریشر، شوگر اور کینسر کی وقت وقت پر اسکریننگ کی سہولت مہیا کرائی جا رہی ہے۔