اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھگڑیا: گنڈک ندی میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد لاپتہ

شدید طوفان کی وجہ سے گنڈک ندی میں 27 افراد سے بھری ایک کشتی الٹ گئی۔ جس میں سات افراد بحافظت باہر نکل آئے۔ وہیں 20 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

کھگڑیا: گنڈک ندی میں کشتی الٹ جانے سے 20 افراد لاپتہ
کھگڑیا: گنڈک ندی میں کشتی الٹ جانے سے 20 افراد لاپتہ

By

Published : Aug 5, 2020, 9:31 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کھگڑیا میں واقع مانسی تھانہ کے قریب شدید طوفان کی وجہ سے گنڈک ندی میں 27 افراد سے بھری ایک کشتی الٹ گئی۔ جس میں سات افراد تیر کر بحافظت باہر نکل آئے۔ تو وہیں 20 افراد لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعے میں سات افراد بحفاظت باہر نکل آئے۔ وہیں بیس افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایم اور ایس پی سمیت تمام ضلعی عہدیدار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

کھگڑیا: گنڈک ندی میں کشتی الٹ جانے سے 20 افراد لاپتہ

یہ بھی پڑھیں: سارن:سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

این ڈی آر ایف کی ٹیم لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے مصروف عمل ہے، بارش کی وجہ سے بھی کچھ پریشانی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اسی وقت پیش آیا جب شام کے وقت تیز آندھی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ تمام افراد کشتی کے ذریعہ ایکانیا دیرا، ٹیکارام پور، متاھر دیرا جا رہے تھے۔ کچھ بچے اور خواتین بھی کشتی پر سوار تھیں۔

کھگڑیا: گنڈک ندی میں کشتی الٹ جانے سے 20 افراد لاپتہ

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جہاں کشتی کی رجسٹریشن میں نرمی کی جارہی ہے، وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کشتی میں زیادہ لوگ سوار ہونے سے اس طرح کا حادثہ پیش آتا ہے۔

کھگڑیا: گنڈک ندی میں کشتی الٹ جانے سے 20 افراد لاپتہ

وہیں لاپتہ افراد کے ملنے کے بعد ہی واضح ہو پائے گا کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details