بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے مختلف مقامات پر گذشتہ 20 روز سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جارہی ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلا ف پٹنہ کے لال باغ، نیوعظیم آباد کالونی، پٹنہ سٹی اور پھلواری شریف جیسے متعدد مقامات پر گذشتہ 20 روز سے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین احتجاج کر رہے ہیں۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلا ف احتجاج کی شروعات دارالحکو مت دہلی کے شاہین باغ سے ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہی ملک کے مختلف مقامات پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔