اطلاعات کے مطابق گزشتہ 13 اگست کو کئیتھی گاؤں میں ایک پاون نامی ٹیچر کے گھر سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے کی چوری کو انجام دیا گیا تھا۔وہیں ٹیچر نے اس سے متعلق 19 اگست کو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔
چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کی پٹائی - چوری کے الزم میں ہجومی تشدد
ریاست بہار کے ضلع کھگڑیا میں چوتھم تھانہ علاقے میں مقامی لوگوں نے چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو بھیڑ کی گرفت سے بچا کر پولیس اسٹیشن لے گئی۔
![چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کی پٹائی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4207878-591-4207878-1566459951367.jpg)
چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کی پٹائی
لیکن بدھ کے روز علاقے کے اجئے کمار کو معلوم ہوا کہ گاؤں کے قریب ہی چوری کی ہوئی سامان کی تقسیم ہورہی ہے۔اجئے نے اس کی اطلاع ٹیچر کو دی۔
اس کی اطلاع گاؤں کے لوگوں کو ملتے ہی انہوں نے چور کو بے رحمی سے پیٹا۔اس درمیان گاؤں کے مکھیہ پپو مارکڈے بھی پہنچے۔
چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کی پٹائی
اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کو پیٹتا دیکھ گاؤں کے کسی نوجوان نے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نوجوانوں کو بچالیا۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 9:11 PM IST