بہار کے ضلع اورنگ آباد کے علاقے اوبر میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
داود نگر کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر راجیش کمار نے یہاں بتایا کہ کھاراتی گاؤں کے قریب اسکرپیو اور کنٹینر کے درمیان ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں اسکرپیو میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت منیش کمار اور روشن کمار کے نام سے ہوئی ہے جو اوبر کے رہنے والے ہیں۔