حال ہی میں برطانیہ سے بھارت آئے 19 افراد بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ دراصل جب صحت عملہ ان سبھی افراد کے گھر پہنچا، تاکہ انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی جائے۔ تو پایا گیا کہ یہ سبھی افراد لاپتہ ہیں۔
پٹنہ کی سیول سرجن ویبھا کماری نے کہا 'پٹنہ ہوائی اڈے کی جانب سے ہمیں 23 نومبر سے 31 دسمبر کے درمیان جو بھی مسافر برطانیہ سے بھارت آئے تھے، ان کی لسٹ دی گئی۔ جس کے بعد صحت عملہ نے انہیں لاپتہ پایا۔ گمشدہ افراد کے فون نمبرز پر کال بھی کی گئی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور ان کے فونز بھی ٹریس نہیں ہو پا رہے ہیں'۔
برظانیہ میں ان دنوں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کے بعد انفیکشن کی شرح زیادہ ہو گئی ہے۔ لہذا، بھارت کی جانب سے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے تازہ ترین ہدایات جاری کی ہیں۔