اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mani Archery Championship گیا کے 18 کھلاڑی تیراندازی منی چمپئن شپ کے لئے منتخب - تیراندازی منی چمپئن شپ کے لئے منتخب

گیا ضلع کے 18 کھلاڑیوں کا ارچری منی چمپئن شپ میں انتخاب ہوا ہے ۔ آندھرا پردیش میں اگلے سال جنوری ماہ میں چمپیئن شپ منعقد ہوگی اور یہ 18کھلاڑی بہار کی نمائندگی کریں گے Mani Archery Championship

گیا ضلع  کے 18 کھلاڑی تیراندازی منی چمپئن شپ کے لئے منتخب
گیا ضلع کے 18 کھلاڑی تیراندازی منی چمپئن شپ کے لئے منتخب

By

Published : Dec 21, 2022, 7:26 PM IST

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع کے 18 کھلاڑیوں کا ارچری منی چمپئن شپ میں انتخاب ہوا ہے ۔آندھرا پردیش میں اگلے سال جنوری ماہ میں چمپیئن شپ منعقد ہوگی اور یہ 18کھلاڑی بہار کی نمائندگی کریں گے 18 Boys From Gaya selected For Mani Archery Championship 2023

گیا ضلع کے 18 کھلاڑی تیراندازی منی چمپئن شپ کے لئے منتخب

ان کھلاڑیوں کا انتخاب انڈر 14 اور انڈر 9 گروپوں کے لئے کیا گیا ہے۔ گیا سے جانے والے کھلاڑیوں میں 10 کو انڈر 14 اور 8 بچوں کو انڈر 9 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس چمپئن شپ کے لئے بہار سے 28 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے 18 کھلاڑی گیا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ یہ مقابلہ آندھرا پردیش میں 9 سے 15 جنوری 2023 تک منعقد ہوگا۔

حالانکہ ضلع گیا میں تیر اندازی کے کھلاڑیوں کے لئے کوئی مناسب وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے باوجود 18 کھلاڑیوں کا انتخاب ایک بڑی کامیابی ہے۔ تمام منتخب کھلاڑی منی نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں بہار کی نمائندگی کریں گے۔ گیا کے تمام کھلاڑیوں نے ہری داس سیمنری اسکول کے گراؤنڈ میں اس چیمپئن شپ کے لئے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔

تیر اندازی کے سبھی کھلاڑی کوچ جئے پرکاش کمار کی ہدایت میں ٹریننگ لے رہے ہیں، تاکہ وہ چمپئن شپ میں بہار کے لئے گولڈ میڈل جیت سکیں۔ جئے پرکاش کمار نے کہا کہ اس مقابلے میں گولڈمیڈل جیتنے والے کھلاڑی کو بہار حکومت کی جانب سے پچاس ہزار روپیے اور تیراندازی کٹ دی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:EX MLA Faraz Fatmi دربھنگہ میں یوتھ کپ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں چمپئن شپ میں گولڈل میڈل جیت کر بہار کا نام روشن کرنا ہے اور ان کی کوشش ہوگی بہار کی ٹیم جیت درج کرے حالانکہ چھوٹے کھلاڑیوں نے گیا میں کھیل کے لیے مناسب انتظامات نہیں ہونے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا 18 Boys From Gaya selected For Mani Archery Championship 2023

ABOUT THE AUTHOR

...view details