اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: یوم آزادی کی تقریبات کا شیڈول جاری - کیمور کی خبر

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پندرہ اگست کی تقریبات کے انعقاد سے متعلق سرکاری سطح پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کورونا وبا کے پیش نظر اس سلسلے میں شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

کیمور میں 15 اگست منائے جانے کو لیکر شیڈول جاری
کیمور میں 15 اگست منائے جانے کو لیکر شیڈول جاری

By

Published : Aug 12, 2020, 5:36 PM IST


ضلع کیمور میں یوم آزادی کے موقع پر کورونا وبا کے دوران تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ سماجی دوری کے ساتھ اس جشن کو منانے کے لیے متعلقہ محکمے کے ذریعہ ایک شیڈول جا ری کیا گیا۔ جس میں ضلع مجسٹریٹ کی نگہبانی میں صبح 9 بجے بھبھوا کے جگ جیون میدان میں 20 سطحی نکاتی پروگرام کے وزیر سنتوش کمار نرالا رسم پرچم کشائی ادا کریں گے۔

اس کے بعد 10 بجکر 15 منٹ پر ضلع مجسٹریٹ کلکٹریٹ بھون میں، ضلع پریشد دفتر پر 10:15 چیئرمین وشومبھر ناتھ سنگھ۔ 10:29 پر وکاس بھون پر ڈی ڈی سی کے ذریعہ پرچم کشائی کا نظم کیا گیا ہے۔ 10:40 پر ایس ڈی او جنم جئے شکلا سب ڈویزنل دفتر پر 10:50 پر بھبھوا تھانہ اور آخر میں 11:10 پر پولس لاٸن میں ایس پی کیمور دلنواز احمد پرچم کشائی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details