اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں کورونا کے 1598 نئے معاملے

بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 1598 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ریاست میں کل پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 173063 ہوگئی ہے۔

بہار میں کورونا کے 1598 نئے معاملے
بہار میں کورونا کے 1598 نئے معاملے

By

Published : Sep 23, 2020, 7:21 PM IST

پٹنہ: بہار کے سبھی اڑتالیس اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 1598 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ریاست میں کل پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 173063 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بدھ کو 22 ستمبر کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ 219 متاثرین ملے ہیں۔ اس کے بعد مظفر پور میں 89، پورنیہ میں 72 ، سپول میں 71 ، گوپال گنج میں 66 ، مدھے پورا میں 62 ، نالندہ میں 60 ، لکھی سرائے میں 59 ، ارریہ میں 58 ، سہرسہ میں 57 ، مغربی چمپارن میں 55 ، کشن گنج میں 46 ، بھاگلپور میں 43 اور ویشالی میں 41 افراد کووڈ۔19 کے شکار ہوئے ہیں۔

اسی طرح ارول اور سارن میں 40-40 ، بانکا میں 39 ، مشرقی چمپارن اور مدھوبنی میں 37-37 ، گیا میں 36 ، رہتاس میں 33 ، اورنگ آباد میں 32 ، مونگیر میں 23 ، کیمور میں 22 ، سمستی پور میں 18 ، بیگوسرائے میں 17 ، بکسراور سیتامڑھی میں 16-16 ، کٹیہار میں 15 ، سیوان میں 12 ، بھوجپور میں 11 ، شیوہر میں 10 اور کھگڑیا میں چھ افراد کے پازیٹیو ہو نے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

محکمہ نے بتایاکہ بہار کے باہر کے ایک ۔ ایک شخص کا گوپال گنج ، بھاگلپور اور کشن گنج میں جانچ کیلئے سیمپل لیا گیا ہے، رپورٹ میں ان سبھی لوگوں کو متاثر پایا گیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details