موتیہاری: بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے پپرا کوٹھی تھانہ علاقے میں واٹ گنج کے نزدیک آج دو گاڑیوں کے مابین ہوئی ٹکر میں 15 تارکین وطن مزدور زخمی ہوگئے ۔
گاڑیوں کی ٹکر میں 15 مزدور زخمی - bihar news
مشرقی چمپارن میں دو گاڑیوں کے مابین ٹکر میں 15 تارکین وطن مزدور زخمی
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ مدھوبنی ضلع کے بسفی بلاک واقع کیروارا گاﺅں کے رہنے والے 40 مزدور ہریانہ کی کسی کمپنی میں کام کرتے تھے ۔ دو دن قبل کنٹینر پر سوار ہوکر سبھی مزدور ہریانہ سے اپنے گھر مدھوبنی جارہے تھے، تبھی واٹ گنج گاﺅں کے نزدیک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ایک دیگر ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ اس واقعہ میں 15 مزدور زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایاکہ سنگین طور سے زخمی پانچ مزدوروں کو موتیہاری بھیجا گیا ہے جبکہ دیگر کا علاج مقامی اسپتال میں کیا جارہا ہے ۔
TAGGED:
accident