عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے درمیان مختلف ریاستی حکومت کے ذریعہ لاک ڈاؤن میں دی گئی رعایت کی وجہ سے مستقبل میں حالات بگڑ سکتے ہیں۔ اس کے بعد سے ہی ریاست کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس رپورٹ کو سنگین بتایا ہے۔ لیکن ریاست بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے اس معاملے میں حالات کے قابو میں ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزیر صحت منگل پانڈے نے ڈبلو ایچ او کے انتباہ کے بارے میں اطلاع کی بات تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں حالات قابو میں ہے۔ مخصوص حالات میں لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کے علاوہ دوسرے احتیاطی تدابیر کیے جا رہے ہیں۔