بہار:چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 1432 نئے معاملے
بہار میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 1432 نئے معاملے سامنے آئیں ہیں جس کے بعد ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18853، جبکہ 13019 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
پٹنہ: بہار میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 1432 نئے معاملے سامنے آئیں ہیں اس کے بعد سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18853 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت نے منگل کو جاری جانچ رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ پٹنہ ضلع میں ایک بار پھر سب سے زیادہ 162 لوگوں میں کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس کے بعد مشرقی چمپارن میں 124 ، بیگو سرائے میں 114 ، نالندہ میں 107 ، نوادہ میں 92 ، بھاگلپور میں 61 ، مغربی چمپارن میں 58 ، سیوان میں 55 ، مظفر پور میں 54 ، گیا میں 50 ، مونگیر میں 48 ، بھوجپور میں 45 اور کھگڑیا میں 43 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔
اسی طرح سارن میں 37 ، مدھوبنی میں 35 ، لکھی سرائے میں 33 ، جموئی میں 31 ، رہتاس میں 27 ، بکسر میں 26 ، گوپال گنج اور سمستی پور میں 22-22 ، سپول میں 20 ، کٹیہار میں 18 ، جہان آباد میں 17 ، ارریہ اور دربھنگہ میں 15-15 ، اورنگ آباد اور مدھے پورا میں 12-12 ، ویشالی میں 11 ، بانکا ، کیمور ، کشن گنج اور سہرسہ میں 10-10 ، ارول میں سات ، پورنیہ اور شیخ پورا میں چھ ۔ چھ ، سیتامڑھی میں پانچ اور شیوہر میں دو سمیت 1432پازیٹیو ملنے سے ریاست میں انفیکشن کا شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 18853 ہوگئی ہے وہیں 13019 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔