اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: کورونا کے 1244 نئے معاملے

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1244 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 192671 ہوگئی ہے۔

بہار: کورونا کے 1،244 نئے معاملے
بہار: کورونا کے 1،244 نئے معاملے

By

Published : Oct 9, 2020, 9:06 AM IST

پٹنہ: بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1،244 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،92،671 ہوگئی ہے۔ وہیں صحتیابی کی شرح 93.61 فیصد ہوگئی ہے۔

بہار کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کہ مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 1،244 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 929 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1006 متاثرہ افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک 1،80،357 متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب بھی کورونا کے 11،384 فعال کیس ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں 1،04،537 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس طرح سے ریاست میں اب تک 8100131 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اب تک 929 مریضوں کی کورونا وبا سے موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details