ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ ضلع میں 228 سمیت بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 1116 نئے معاملے کی تصدیق سے ریاست میں کل پازیٹیو کیسز کی تعداد 17421 ہوگئی ہے، وہیں اب تک 12364 متاثرین کووڈ۔19 کو مات دے کر گھر لوٹ چکے ہیں۔
محکمہ صحت نے سوموار کو جاری جانچ ر پورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پٹنہ میں انفیکشن کی رفتار تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں 228 پازیٹیو ملنے سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2096 ہوگئی ہے۔
اس کے بعد بیگو سرائے میں 79، بھاگلپور میں78، مظفر پور میں 76، مونگیر میں 68، گیا میں 65، روہتاس میں 51 اور سیوان میں 50 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اسی طرح مدھوبنی میں 41، مغربی چمپارن میں 39، بھوجپور میں 33، سمستی پور میں 29، جموئی اور کٹیہار میں 28، 28، نالندہ میں 24، گوپال گنج میں 22، ارول میں 20، کیمور میں 18، جہان آباد اور لکھی سرائے میں 17، 17، مشرقی چمپارن اور سہرسہ میں 11 11، کھگڑیا میں نو، کشن گنج، پورنیہ اور سارن میں آٹھ، آٹھ، مدھے پورا اور نوادہ میں سات، سات، سیتامڑھی اور ویشالی میں چھ، چھ، شیخ پورا میں پانچ، شیوہر میں چار، اورنگ آباد، بانکا، دربھنگہ اور سپول میں تین، تین اور ارریہ اور بکسر میں ایک، ایک سمیت 1116 پازیٹیو ملنے سے ریاست میں کووڈ۔19 کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 17421 ہوگئی ہے۔
ان میں سے جھارکھنڈ کے ایک متاثر شخص کا سیمپل پٹنہ میں لیا گیا ہے، دریں اثنا ہیلتھ سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈکوارٹر) جتندر کمار کے ساتھ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے سلسلے میں کیے جارہے کاموں کی جانکاری شیئر کرنے کے لیے سوموار کو ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 411 افرا د صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اس طرح اب تک 12364 افراد کووڈ۔19 کے انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بہار میں انفیکشن کے بعد صحتیاب ہونے والوں کا فیصد 71 ہے، ابھی بہار کے 38 اضلاع میں کورونا کے 4922 ایکٹیو مریض ہیں۔