گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں سبھی لوکل باڈیز کے عہدوں کا ریزلٹ مشتہر ہو چکا ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن میں کل 53 وارڈ ہیں جس میں 11مسلم رہنماؤں کی جیت ہوئی ہے گزشتہ کئی انتخاب کے بعد دس سے زیادہ کی تعداد میں مسلم رہنما وارڈ کونسلر بن کر کارپوریشن پہنچے ہیں اس میں پانچ مرد اور چھ خواتین بھی شامل ہیں، اس میں پانچ امیدوار ایسے ہیں جو پہلی بار وارڈ کونسلر بنے ہیں۔ 11 Muslims Become Ward Members in Gaya
اس انتخاب میں ایک خاص لائحہ عمل رہا جس کے نتیجے میں مسلم امیدواروں کی جیت ہوئی ہے۔ شہر میں اس مرتبہ 15وارڈز کو منتخب کیا گیا تھا جہاں سے مسلم امیدواروں کی جیت ہوسکتی تھی وہاں پر سبھی طبقے کے لوگوں کو ساتھ لیکر منصوبہ بندی کےساتھ انتخاب میں شرکت کی گئی جس کی بدولت گیارہ پر مسلم امیدواروں کی جیت ہوئی۔ Gaya Muslim Ward Members