ریاست بہار میں جمعرات کے روز سے جاری زبردست بارش کے دوران یہاں کے تمام اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 105 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
موسم کی خرابی اور موسلا دھار بارش کو دیکھتے ہوئے شمالی بہار کے بیشتر اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں میں 18 اضلاع میں موسلا دھار بارش سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی کو لے کر لوگوں کو احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی ہے۔
وہیں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے لوگوں سے خراب موسم میں پوری طرح سے الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔
آسمانی بجلی کے باعث اموات کا ضلع وار اعداد و شمار
گوپال گنج -13
سیوان -8
بانکا- 5
اورنگ آباد -8
پورنیہ -9
نوادہ -8