بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات اضلاع کو چھوڑ کر بقیہ 31 میں کورونا انفیکشن کے 102 نئے معاملے پائے گئے ہیں۔ وہیں ایک متاثر کی موت واقع ہوئی ہے۔
محکمہ صحت نے منگل کو 12 جولائی کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر بتایاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 22 ہزار 90 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی ، جس میں 102 پازیٹیو کی شناخت کی گئی ہے۔
پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ 11 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں مدھے پورا میں سات، دربھنگہ میں چھ اور پورنیہ ، سمستی پور ، سارن اور سپول میں پانچ ۔ پانچ افراد پازیٹیو ہوئے ہیں۔