اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج: 1.8 لاکھ افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی

کشن گنج سول سرجن ڈاکٹر سری نندن نے بتایا کہ 16 جنوری سے دی جانے والی ویکسینیشن مہم میں 108537 افراد کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک اور 28610 افراد کو دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔

1.8 لاکھ افرادنے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی
1.8 لاکھ افرادنے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی

By

Published : May 31, 2021, 7:44 PM IST

بہار کے ضلع کشن گنج میں کورونا انفیکشن کی حالات میں کافی بہتر ی ہو رہی ہے، اس کے پیچھے محکمہ صحت کی مستعدی اوریہاں کے لوگوں میں بیداری اہم وجہ ہے۔ لوگوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لیے کووڈ-19 ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں کشن گنج سول سرجن ڈاکٹر سری نندن نے بتایا کہ 16 جنوری سے دی جانے والی ویکسینیشن مہم میں 108537 افراد کو کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک اور 28610 افراد کو دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔ضلع میں کورونا معاملات میں کمی آئی ہے۔ لوگوں کو کووڈ 19 ویکسین لگائی جارہی ہے۔لیکن اس کے بارے میں ابھی بھی لوگوں کے ذہنوں میں تھوڑا سا الجھن ہے۔ لوگوں کو ویکسینیشن کے بارے میں بیداری لانے کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وقتاََفوقتاََ لوگوں کے درمیان بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضلع میں ٹیکہ لگانے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے۔

اب لوگ خود کو ویکسین لگا کر سوشل میڈیا کے ذریعہ ویکسین لینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ یہی نہیں آس پاس کے لوگوں کو بھی ویکسین کی ترغیب دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر سری نندن نے بتایا کہ 18 سے زیادہ عمر کے نوجوان خاص طور پر بہت پرجوش نظر آرہے ہیں۔ کل یعنی اتوار کے روز 21982 نوجوانوں نے کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔ اسی دوران 45 سے 60 سال کے عمر کے تقریبا 35393 افراد نے پہلی خوراک لی اور 7607 افراد نے دوسری خوراک لی ہے۔ ضلع میں ویکسین لینے والوں میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور اگر ہم اعدادوشمار کی بات کریں تو 16 جنوری سے گذشتہ جمعرات تک60 سال کی عمر کے کل 34751 افراد نے پہلا اور 9657 بزرگوں نے دوسری خوراک ابتک لی ہے۔

شہری علاقوں میں سب سے زیادہ ویکسینیشن:

16 جنوری سے لیکر 30 مئی تک 7384محکمہ صحت کے اہلکاروں کو پہلی اور 5853 کو دوسری خوراک دی گئی، جبکہ 9027فرنٹ لائن ورکر کو پہلی اور 5493 کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ویکسینیشن سینٹر اور بلاک وار کل ویکسینیشن کے اعداد و شمارکی بات کریں تو بہادر گنج میں اتوار تک 14355 افراد کو پہلی اور 2826 کودوسری خوراک، کشن گنج کے دیہی علاقہ میں 9638 افراد کو پہلی اور 1913 کو دوسری خوراک، ٹھاکر گنج میں 16647 کو پہلی اور 4870 کو دوسری خوراک، دیگھل بینک میں پہلی 10928 دوسری خوراک 3072، ٹیڑھا گاچھ میں پہلی 7839 اور دوسری خوراک 1728، پوٹھیا میں پہلی 13289 اور 2982 دوسری خوراک، 11038 کو پہلی اور 2522 کو دوسری خوراک، کوچادھامن میں 22515 کو پہلی اور 7093 کو دوسری خوراک دی گئی ہیں۔وہیں کشن گنج شہری علاقہ میں میڈیکل کالج میں 2288 افراد کو پہلی اور 1604 افراد کو دوسری خوراکیں دی گئیں ہیں۔

انفیکشن کو شکست دینے میں عام لوگوں کا مشترکہ کردار

سول سرجن ڈاکٹر شری نندن نے کہا کہ ریاستی حکومت کے حکم کے بعد سے ضلع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 08 جون کردیا گیا ہے، تاکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آ سکے۔ جس کے پیش نظر ضلع کے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ ضلع کے تمام رہائشی غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اگر کسی ضروری کام کی وجہ سے گھر سے باہر نکلنا ضروری ہو ہے کورونا گائیڈ لائن پر مکمل طور پر عمل کریں ۔گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کو لازمی طور پر استعمال کریں، سماجی دوری کے قانون کے تحت ایک دوسرے سے کم از کم دو گز یا چھ فٹ کی دوری رکھیں۔ اس کے علاوہ اپنے ہاتھوں کی باقاعدگی سے صفائی کے لئے صابن یا ہینڈ سینیٹائزر کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

انہوں نے ضلع کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو چاہئے کہ وہ ملک اور معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور لاک ڈاؤن کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کے لئے بیدار کریں۔ اس مدت کے دوران ہر ایک کو چاہئے کہ وہ اپنا قیمتی وقت گھروں سے باہر نہ نکل کر اپنے کنبے کے ساتھ گزاریں

کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں

سول سرجن ڈاکٹر سری نندن نے کہا کہ انفیکشن کی روک تھام کے لئے ویکسین بہت موثر ہے۔ ویکسینیشن کے بعد جسم استثنیٰ تیار کرتا ہے جو کورونا انفیکشن سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ویکسین کو لیکر الجھن میں نہ پڑیں کیونکہ یہ انفیکشن سے بچنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اس کا کوئی منفی اثر نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کچھ دور دراز کے علاقے ہیں جہاں لوگ ویکسینیشن سینٹر تک نہیں پہنچ سکتے ہیں ان کے لئے ویکسینیشن ایکسپریس گاڑی چلائی گئی ہے، جس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب تک 942 افراد کو ٹیکہ دیاجا چکاہے۔ حکومت نے لوگوں کو کووڈ سے بچانے کے لئے ویکسین فراہم کی ہے، لہذا خاندان کے تمام افراد جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے ضروری ہے کہ وہ ٹیکہ ضرور لگوائیں۔ انہوں نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ جن لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے وہ بھی متعلقہ ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details