اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Injured While Installing CCTV فوج کے لیے کیمرے نصب کرنے کے دوران نوجوان زخمی - سوپور نوجوان زخمی

سوپور کے باشندوں نے اُس وقت فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جب ایک نوجوان مبینہ طور فوج کے کہنے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ Youth Injured During Installation of CCTV Cameras for Army

فوج کے لیے کیمرے نصب کرنے کے دوران نوجوان زخمی
فوج کے لیے کیمرے نصب کرنے کے دوران نوجوان زخمی

By

Published : May 11, 2023, 7:55 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) :شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں ایک مقامی فوجی یونٹ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک 26 سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ نوجوان کے اہل خانہ نے لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور اس ضمن میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے دوران زخمی ہوئے نوجوان کی شناخت پولیس نے دانش خضر ولد خضر محمد بھٹ ساکنہ بادام باغ، سوپور کے طور پر کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دانش جی ڈی سی، سوپور کے قریب واقع آرمی یونٹ کے باہر ایک کمپلیکس میں کام کر رہا تھا اور اسی دوران کیمپ کے کچھ فوجی اہلکار اس کے پاس آئے اور اسے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کو کہا۔

دانش کے اہل خانہ نے فوج پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بغیر کسی حفاظتی آلہ کے دانش کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کو کہا اور دانش بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہو گیا۔ دانش کے اہل خانہ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب سے قبل فوج نے پی ڈی سی سے رابطہ کرکے بجلی کی سپلائی بند نہیں کی تھی۔ دانش کے زخمی ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ سمیت مقامی باشندوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں آرمی پوٹر زخمی

احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’جیسے ہی دانش کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا، وہاں موجود فوجی اہلکار اسے وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔‘‘ زخمی ہونے کے بعد زخمی نوجوان کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میں سرینگر ریفر کر دیا گیا۔ دریں اثناء، سوپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، شبیر نواب، نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’نوجوان شدید زخمی ہے اور اسے سرینگر کے اسپتال لے جایا گیا ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details