ضلع بارہمولہ کے پلہالن، پٹن علاقے میں غنڈوں کے حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ Goons Attack, Injures youth in Pattanذرائع کے مطابق پلہالن کے رہائشی نوید احمد راتھر نامی ایک شخص پر کچھ نوجوانوں نے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔Youth attacked by goons in, Injured Seriously ذرائع نے مزید بتایا کہ نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد اسے ٹراما ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا جہاں اسکی نازک حالت کے پیش نظر اسے سرینگر کے سکمز صورہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
پٹن پولیس نے اس ضمن میں فوری طور حرکت میں آکر کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ Youth Beaten to pulp in baramulla, Police Arrested six personsگرفتار کیے گئے افراد میں اشفاق احمد ڈار ساکنہ ٹینگ محلہ، پلہالن، عظیم احمد بٹ ساکنہ بھٹ محلہ پلہالن، سہیل حافظ ساکنہ نیو کالونی، پلہالن، شاہنواز احمد بٹ ساکنہ آستان محلہ، پلہالن، نفیس احمد بھٹ ساکنہ بھٹ محلہ، پلہالن اور سہیل رسول خان ساکنہ خان محلہ، پلہالن شامل ہیں۔