بارہمولہ کی نوجوان سکھ مصنف بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے سکھ لڑکی نوجوت کور نے انگریزی زبان میں دو کتابیں لکھی ہیں۔ دراصل نوجوت کور کو لکھنے کے ساتھ بچوں سے بھی کافی لگاو تھا اور جب کشمیر میں کووڈ کے چلتے لاک ڈاؤن تھا تو اس نے سوچا کہ کیوں نہ میں کتاب لکھنا شروع کروں اور اس دوران اس نے دو کتابیں لکھی جن کا نام Unforgettable Feelings, a اور Power of Women ہے۔
Young sikh girl author from Baramulla ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوت کور نے کہا کہ کووڈ کے دوران اس کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا اور وہ دن بھر گھر پر ہوتی تھی تو ایک دن اس کو خیال آیا کہ کیوں نہ کتاب لکھنا شروع کرے اور اس دوران اس کے والدین نے بھی اس کی کافی مدد کی۔ نوجوت کور نے کہا کہ اس کو لکھنے میں کافی دلچسپی ہے۔ اس نے کہا کہ کتاب لکھنے کے دوران اس کو اپنے والدین نے کافی حوصلہ دیا اور میرے والدین مجھ سے کہتے تھے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ آپ کتاب لکھنے پر بھی توجہ دو اور اب تک میں نے دو کتابیں لکھی ہے۔
Young sikh girl author from Baramulla نوجوت نے مزید کہا کہ اب وہ تیسری کتاب پر کام کر رہی ہے اور جو کتاب اب لکھ رہی ہے وہ اردو زبان میں ہے کیونکہ اس کو اردو لکھنا کافی اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں اس کو کافی زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ اس کو لگتا ہے کہ اردو زبان کافی میٹھی ہے اور وہ جلد ہی اس کتاب کو بھی مکمل کرنے والی ہے۔
مزید پڑھیں: سوپور کی لڑکی نے KAS کے امتحان میں کوالیفائی کیا
نوجوت کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت ہے اور اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ پلیٹ فارم کی ہے۔ کیونکہ کور کا ماننا ہے کہ اس کو کتابوں کی پبلشنگ کرنے کے دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کور نے کہا کہ سرکار اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرام اور ایسے پروگرامس منعقد کریں جس میں ہم جیسے ابھرتے قلم کاروں کو موقع فراہم ہوسکے۔ جہاں پر ہم اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں۔