سوپور: دنیا بھر میں آج یعنی دو فروری کو ورلڈ وٹلینڈ ڈے منایا جا رہا ہے، اسی سلسلہ کی ایک لڑی کے طور پر آج مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کےضلع بارہمولہ کے سوپور رکھ ہائگام نامی علاقہ میں وٹلینڈ ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مشہور سماجی کارکن اور ڈی ڈی سی سنگرامہ عرفان حفیظ لون نے شرکت کی، ان کے علاوہ رکھ ہائگام علاقہ سے وابستہ رینج آفیسر مختار احمد کے ساتھ مذکورہ محکمہ کے دیگر ملازمین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس دوران پروگرام میں سوپور سے آے ہوے مختلف اسکولز کے بچوں نے بھی شرکت کی اور وٹلینڈ ڈے حوالے سے روشنی ڈالی۔ دراصل رکھ ہائگام وٹلینڈ سوپور کے اس علاقے میں ہے جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مہمان پرندے اس وٹلینڈ میں آتے ہیں اور آج ہائگام علاقہ میں اس وٹلینڈ کے تحفظ کے پیش نظر اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔ اس دوران میڈیا کے نمائندوں ساتھ بات کرتے ہوئے عرفان حفیظ لون نے بتایا کہ آج ہم وٹلینڈ ڈے کو منارہے ہیں،یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اس ہائگام وٹلینڈ کو بچایا جائے کیونکہ گزشتہ بیس سالوں سے اس کی حالت کافی ناگفتہ ہے، کیونکہ اس میں لوگ یہاں کچرا ڈالتے ہے اور اس کے علاوہ اس سے ملحق مختلف جگہوں پر بھی لوگوں نے قبضہ کیا ہے۔