اردو

urdu

ETV Bharat / state

World No Tobacco Day: اُڑی میں تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا - anti tabacoo day in kashmir

دنیا بھر میں 31 مئی کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس روز عوام کو تمباکو کے استعمال کے نقصانات اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔World No Tobacco Day

World No-Tobacco Day Celebrated in uri
مڈل سکول مورہ اوڑی میں تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا

By

Published : May 31, 2022, 4:00 PM IST

اُڑی:جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 'ورلڈ نو تمباکو ڈے' منایا گیا۔ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں اس روز کئی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا تاکہ لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کیا جائے۔World No Tobacco Day شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اُڑی کے گورنمنٹ مڈل اسکول مورہ نے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ اسکول کے طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی۔ اس مارچ میں اسکولی طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی تھی۔ World No-Tobacco Day Celebrated in Uri

مڈل اسکول مورہ اوڑی میں تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا

اعداد و شمار کے مطابق ہر 10 میں سے تین افراد کسی نہ کسی شکل میں تمباکو (Tobacco) کا استعمال کرتے ہیں۔ تمباکو کی وجہ سے روزانہ تقریباً 3500 اموات ہوتی ہیں۔ بھارت میں اسموک لیس ٹوبیکو میں کھینی، گٹکھا، زردہ، وغیرہ زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ خواتین اور بچوں میں بھی تمباکو کی لت بڑھ رہی ہے۔ ہر 20 میں سے 3 خواتین اس لت کی شکار ہیں۔مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details