بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے فتح پورہ سے تعلق رکھنے والی سرپنج امن دیپ کور کو حکومت کی جانب سے نیشنل اور اسٹیٹ ایواڈ سے نوازا گیا ہے۔ دراصل امن دیپ کور بارہمولہ کے فتح پورہ سے سرپنج ہیں اور انہوں نے اپنے حلقہ میں کافی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لے بھی کام کیا ہے، جس کے لئے انہیں دین دیال اپادے نیشنل ایواڈ کے ساتھ ساتھ یو ٹی لیول پنچایت ایواڈ سے نوازہ گیا ہے اور یہ ان کو وومنز فرنڈلی پنچایت( Women's friendly panchayat) کے لیا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر امن دیپ کور نے بتایا کہ وہ کافی خوش ہیں کیونکہ ان کو ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور اپنے حلقے سے کافی اچھا تعاون ملا اور انہوں نے اس دوران سلف ہلپ گروپ کی تشکیل دی، اپنے ساتھ کافی خواتین کو جوڑا اور ان کو بااختیار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 19 مشروم یونٹ بےروزگار لوگوں کو دیئے، جس سے ان کا روزگار شروع ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکومت بالخصوص ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتی ہیں کیونکہ من کی بات پروگرام سے ان کو کافی فائدہ ملا ہے اور اس پروگرام سے میں نے کافی نئی چیزیں سیکھی ہیں۔