اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sopore Road Accident علاج کے دوران زخمی خاتون کی اسپتال میں موت - سوپور سڑک حادثہ میں زخمی خاتون کی موت

سوپور میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی تھیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ Woman died in during treatment in Sopore

زخمی خاتون کا علاج کے دوران اسپتال میں موت
زخمی خاتون کا علاج کے دوران اسپتال میں موت

By

Published : Jan 1, 2023, 11:04 AM IST

سرینگر:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ہفتے کے روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی خاتون اتوار کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے روز سوپور میں ایک تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُسے سری نگر ریفر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ متوفی خاتون کی شناخت 40سالہ رفیقہ زوجہ منظور احمد ساکن الصفا کالونی سوپور کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔ Woman injured in Sopore road accident died

ABOUT THE AUTHOR

...view details