بارہمولہ:جموں وکشمیر پولیس نے ضلع بارہمولہ میں پولیس افسر کا روپ دھارنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کنزر کو یکم ستمبر 2023 کو واصف حسن ساکن کنزر کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں اس نے کہا کہ بس میں سفر کے دوران عائشہ نامی ایک خاتون مجھے ملی جس نے پولیس سب انسپکٹر ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ اس وقت پولیس اسٹیشن کنزر میں تعینات ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'شکایت کے مطابق موصوفہ نے شکایت کنندہ کو یقین دہانی کی وہ اس کو محکمہ پولیس میں کانسٹیبل کی نوکری دلا سکتی ہے'۔
Woman posing as police officer Arrested بارہمولہ میں پولیس افسر کا شکل اختیار کرنے والی خاتون گرفتار - پولیس افسر کا روپ دھانے والی خاتون گرفتار
بارہمولہ پولیس نے پولیس افسر کا روپ دھارنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ کا اصلی نام بسمہ یوسف شیخ دختر محمد یوسف شیخ ساکن تپائی کھاگ کے بطور ہوئی ہے۔
Published : Sep 2, 2023, 3:02 PM IST
مزید پڑھیں:Fraud Marriage Racket Busted بارہمولہ میں جعلی شادیاں انجام دینے والے بین ضلعی گروہ کا پردہ فاش ، خاتون سمیت چار گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ کیس درج ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ 'تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزمہ عائشہ جو اس کا جعلی نام کو گرفتار کیا۔
بیان کے مطابق ملزمہ کا اصلی نام بسمہ یوسف شیخ دختر محمد یوسف شیخ ساکن تپائی کھاگ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ملزمہ کی تحویل سے پولیس وردی اور دس ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے۔پولیس نے لوگوں سے ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
(یو این آئی )