بارہمولہ:شمالی ضلع بارہ مولہ کے دیوان باغ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے شراب کی دکان پر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔Gunmen Attack Wine Shop In Baramulla
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام کو بارہ مولہ کے دیوان باغ علاقے میں حال ہی میں قائم کیے گئے ایک شراب کی دکان پرمشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا جس وجہ سے وہاں پر موجود چار افراد زخمی ہوئے۔