بارہمولہ اوڑی کے رہنے والے 30 سالہ پولیس اہلکار مدثر احمد شیخ چند روز قبل بارہمولہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہو گئے تھے۔ مدثر پولیس میں ایس پی او کے طور پر کام کر رہے تھے۔ مدثر کے والد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بیٹا شیر تھا۔We are Proud of Mudassar's Testimony
Father Reacts on Martyred Son: ہمارا بیٹا شیر تھا، مدثر کے والد - جموں وکشمیر
بارہمولہ اوڑی کے رہنے والے 30 سالہ پولیس اہلکار مدثر احمد شیخ چند روز قبل بارہمولہ کے کریری علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں ہلاک ہو گئے تھے۔Father Reaction on Martyred Son
مدثر کی شہادت پہ ہمیں فخر ہے
انہوں نے کہا کہ ایس پی او کے طور پر پولیس ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے چھ ہزار روپے میں کام کر رہے ہیں۔ مدثر کے والد نے مرکزی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ یا تو ان لوگوں کی سیلری بڑھائی جائے یا تو ان کو مستقل کیا جائے۔
اس دوران مدثر کے بھائی نے کہا ہماری ایک دن پہلے شام کو دو بجے بات ہوئی تھی۔ فون پر انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کو ہمیشہ مضبوط رہنا ہے۔