ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وٹلب علاقے میں تبی مرکز کافی خستہ حال ہے اور اس سے مریضوں کو دوشواری ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چند سال پہلے ان کے علاقے میں ایک اور نئی عمارت بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات پر اس کا کام روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کبھی کوئی مریض بیمار پڑتا ہے تو ہم کو اس کو سوپور کے سب ضلع اسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے کیونکہ ہمارے اس تبی مرکز میں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔