ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع چک روڈئی خان نامی علاقے کے باشندوں نے فروٹ منڈی - بائی پاس، شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے محکمۂ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کررہے مرد و زن نے محکمۂ جل شکتی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت بہم پہنچانے میں ناکام ہوچکا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے پینے کے پانی کی شدید قلت کے حوالے سے احتجاج کیا، تاہم ان کے مطابق حکام نے صرف یقین دہانی کی جب کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھے جانے کے بعد لوگ احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوگئے۔