اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا مطالبہ - پینے کا صاف پانی

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں سیر جاگیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 7 سال سے بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے کام کو جلد مکمل کرنے کی مانگ کی۔

سوپور: واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد مکمل کرنے کی مانگ
سوپور: واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد مکمل کرنے کی مانگ

By

Published : Feb 3, 2021, 6:58 PM IST

ضلع بارہمولہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور سے 5 کلو میٹر دوری پر واقع سیر جاگیر کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سوپور: واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد مکمل کرنے کی مانگ

مظاہرین کے مطابق 'کئی سال قبل ان کے علاقے کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کو منظوری دی کر کام شروع کیا گیا تاہم کام کو بلا وجہ روک دیا گیا۔'

مزید پڑھیں؛میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے شہناز گل کشمیر میں

لوگوں کے مطابق انہیں بغیر فلٹر کیا ہوا پانی ہی استعمال میں لانا پڑتا ہے جس کے سبب آئے دن لوگ بیمار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details